slotcosino Publish time 2026-2-16 17:56:44

محمد یوسف کا کرکٹ میں سیاسی مداخلت کو ختم کرنے کا مطالبہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-16/1556981_3792031_07_updates.jpgپاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف—فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے کرکٹ میں سیاسی مداخلت کو ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

ایک بیان میں محمد یوسف نے کہا ہے کہ یہ ہماری کرکٹ کی تاریخ کا سیاہ ترین دور ہے، دل خون کے آنسو روتا ہے، نااہل افراد کو عہدوں اور ٹیم سے بھی باہر کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ سے سیاسی مداخلت اور ذاتی ایجنڈا کے خاتمے تک وہ ٹیم نہیں بن سکتے جو کبھی ہوا کرتی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

[*] ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بابر اعظم 2021ء کے بعد سے 1 بھی چھکا نہیں لگا سکے
[*] میں فیصلہ کروں تو شاہین، بابر و شاداب کو باہر بٹھا دوں: شاہد آفریدی




واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف کا کہنا تھا کہ بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان کا وقت پورا ہو گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں محمد یوسف نے کہا تھا کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کو نئے پرفامرز کی ضرورت ہے۔ اب کمزور حریفوں کے خلاف کھوکھلی فتحات نہیں چلیں گی۔

واضح رہے کہ اتوار کو کھیلے گئے اس اہم مقابلے میں بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
Pages: [1]
View full version: محمد یوسف کا کرکٹ میں سیاسی مداخلت کو ختم کرنے کا مطالبہ