slotcosino Publish time 2026-2-16 18:35:05

توشہ خانہ کیس ٹو: رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور نہ کیے جا سکے

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-16/1556983_8965611_13_updates.jpg
---فائل فوٹو

توشہ خانہ ٹو کیس میں بانئ پی ٹی آئی کی سزا معطل کر کے ضمانت پر رہا کرنے کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور نہ کیے جا سکے۔

بانئ پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس ٹو اپیل پر بر وقت اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور نہیں کیے گئے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-20/1539328_102739_updates.jpg
توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو مجموعی طور پر 17،17 سال قید کی سزا

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو پی پی سی دفعہ 409 کے تحت 7،7 سال قید کی بھی سزا سنائی گئی۔ مجموعی طور پر دونوں کو 17 سال کی سزا سنائی گئی جبکہ ان دونوں کو ایک کروڑ روپے جرمانے کی بھی سزا سنائی گئی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

رجسٹرار آفس کے مطابق درخواست گزار نے توشہ خانہ ٹو کیس کی مرکزی اپیل پر بر وقت اعتراضات دور نہیں کیے، اپیل پر رجسٹرار کے اعتراضات 7 دن میں دور کرنے تھے۔

کہا گیا کہ بر وقت اعتراضات دور نہ کرنے کا وقت گزر گیا ہے، اپیل پر اعتراض موجود ہے تو سزا معطلی کی درخواست کیسے لگائی جا سکتی ہے۔
Pages: [1]
View full version: توشہ خانہ کیس ٹو: رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور نہ کیے جا سکے