بانئ پی ٹی آئی کی ایک آنکھ کی بینائی عینک لگا کر 70 فیصد ہے: اعظم نذیر تارڑ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-16/1557008_4955897_08_updates.jpgوزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ—فائل فوٹو
وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی کی ایک آنکھ کی بینائی عینک لگا کر 70 فیصد ہے اور ان کی دوسری آنکھ کی بینائی 6/6 ہے۔
شیخو پورہ بار کونسل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طبی ٹیم نے بانئ پی ٹی آئی کے جاری علاج پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ہے، اپوزیشن رہنماؤں اور بانی کے ذاتی معالجین کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم کی قیادت میں مشکل فیصلوں کے نتائج برآمد ہو رہے ہیں، ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-12/1555824_020957_updates.jpg
عمران خان کی دائیں آنکھ کی بینائی محض 15فیصد تک محدود رہ گئی: سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع
بانی پی ٹی آئی کو جیل میں دستیاب سہولتوں پر رپورٹ میں فوری آنکھ کے معائنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
وفاقی وزیر نے کہا کہ معاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام اشد ضروری ہے، ریاست پاکستان چار اکائیوں پر مشتمل ہے، گلگت بلتستان اور کشمیر ہمارا حصہ ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ موٹر ویز اور جی ٹی روڈ کی بندش غیر آئینی اقدام ہے، خیبر پختون خوا حکومت آئین اور قانون کی پاسداری کرے، ہم سب نے مل کر اس ملک کو بہتری کی طرف لے جانا ہے۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وکلاء کے مسائل کا ادراک ہے، ان کے مسائل کا حل ہماری ترجیح ہے، انصاف کی فراہمی میں بار اور بینچ میں تعاون ناگزیر ہے۔
Pages:
[1]