slotcosino Publish time 2026-2-16 18:35:07

غیر معمولی تاخیر پر حافظ طاہر اشرفی بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس سے چلے گئے

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-16/1557009_9457817_%D8%A8%D9%86%D8%B4%DA%A9%D9%82_updates.jpgحافظ طاہر اشرفی — فائل فوٹو

چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر اشرفی بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس میں غیر معمولی تاخیر پر برہم ہو گئے۔

انہوں نے لاہور میں ہونے والی تقریب میں غیر معمولی تاخیر پر تقریب کا بائیکاٹ کر دیا۔

حافظ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ گھنٹہ گزرنے کے باوجود کانفرنس صرف وزراء کے انتظار میں شروع نہیں کروائی جا رہی، علماء اور اقلیتی رہنما صبح سے انتظار کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر صورتِ حال یہی رہی تو میں کانفرنس چھوڑ کر چلا جاؤں گا، میں آئندہ آپ کی کانفرنس میں نہیں آؤں گا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-12/1555862_054608_updates.jpg
جن کو دہشت گردوں کی وکالت کا شوق ہے وہ افغانستان چلے جائیں: طاہر اشرفی

ملک میں موجود سہولت کاروں کا جب خاتمہ ہوگا تب دیکھیں گے کہ دہشتگرد کیسے آتے ہیں؟، چیئرمین پاکستان علما کونسل https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

منتظمین اور علمائے کرام کی جانب سے چیئرمین پاکستان علماء کونسل کو روکنے کی کوشش کی تاہم حافظ طاہر اشرفی ناراض ہو کر احتجاجاً بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس سے چلے گئے۔

بعد میں علمائے کرام حافظ طاہر محمود اشرفی کو منا کر واپس لے آئے۔
Pages: [1]
View full version: غیر معمولی تاخیر پر حافظ طاہر اشرفی بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس سے چلے گئے