slotcosino Publish time 2026-2-16 18:35:07

تمام معاشی اشاریے مثبت رجحان ظاہر کر رہے ہیں: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-16/1557010_1481072_14_updates.jpg

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہر شعبے میں شفافیت یقینی بنا رہے ہیں، تمام معاشی اشاریے مثبت رجحان ظاہر کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرکاری ملکیتی اداروں میں بہتری لانا ہماری ذمے داری ہے، گزشتہ 3 سال میں خسارے کم ہوئے ہیں، مختلف شعبوں میں اصلاحات متعارف کرا رہے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-14/1556441_022535_updates.jpg
25 کروڑ کی آبادی کو حکومت روزگار نہیں دے سکتی: محمد اورنگزیب

وزیرِ خزانہ محمد اورنگ زیب کا کہنا ہے کہ 25 کروڑ کی آبادی کو حکومت روزگار نہیں دے سکتی، حکومت کا کام نوکریاں دینا نہیں، نجی شعبہ ہی روزگار کے مواقع پیدا کرتا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

محمد اورنگزیب نے کہا کہ کچھ کمپنیوں کے منافع میں کمی واقع ہوئی ہے، ہم نے اداروں کی گورننس بہتر کی ہے، اداروں میں لگنے والے چیئرپرسن یا چیئرمین کا تعلق پرائیویٹ اداروں سے ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کچھ ایسے ادارے تھے جن کو بند کر دیا ہے یا بند کرنے جا رہے ہیں، بند کیے جانے والے اداروں کے ملازمین کو پیکیج دیے گئے ہیں، مسلسل خسارے کا شکار اداروں کو بند کر رہے ہیں۔

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ہم پرائیویٹائزیشن کی جانب بڑھ رہے ہیں، قومی ایئر لائن اور فرسٹ ویمن بینک کی شفافیت سے نج کاری کی گئی، وزیرِ اعظم کی ہدایت ہے کہ نج کاری کے عمل کو شفافیت کے ساتھ آگے لے جایا جائے گا۔
Pages: [1]
View full version: تمام معاشی اشاریے مثبت رجحان ظاہر کر رہے ہیں: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب