اوباما نے ٹرمپ کی شیئر کردہ تضحیک آمیز ویڈیو پر خاموشی توڑ دی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-16/1557023_5577876_mka_updates.jpg— فائل فوٹو
امریکی سابق صدر بارک اوباما نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شیئر کی گئی تضحیک آمیز ویڈیو پر خاموشی توڑ دی۔
امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک اے آئی ویڈیو شیئر کی تھی جس میں اوباما اور ان کی اہلیہ کو بندر کے روپ میں دکھایا گیا تھا۔
یوٹیوبر برائن ٹائلر کوہن کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اوباما نے کہا کہ بہت سے امریکی اس طرزِ عمل کو گہری تشویش کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-08/1554384_090911_updates.jpg
ڈونلڈ ٹرمپ کا بارک اوباما کی متنازع ویڈیو پوسٹ کرنے پر معافی مانگنے سے انکار
ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر بارک اوباما کی متنازع ویڈیو پوسٹ کر کے ڈیلیٹ کر دی تھی https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
سابق صدر کا کہنا ہے کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اب ان لوگوں میں کوئی شرم باقی نہیں رہی جو کبھی یہ سمجھتے تھے کہ عہدے کا ایک وقار، شائستگی اور احترام ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا اور ٹیلی ویژن پر جاری یہ مسخرہ پن دراصل توجہ ہٹانے والی حکمتِ عملی ہے۔
واضح رپے کہ ٹرمپ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کو نسل پرستانہ قرار دیا گیا تھا۔
وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری نے اس ویڈیو کلپ کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ براہِ کرم جعلی غصہ بند کریں۔
صدر ٹرمپ نے بھی اس پوسٹ پر معذرت سے انکار کرتے ہوئے ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا تھا کہ میں نے کوئی غلطی نہیں کی۔
Pages:
[1]