لطیف کھوسہ کا چیف جسٹس پاکستان کو خط، بانی کی رپورٹس فراہم کرنے کا مطالبہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-16/1557024_6384106_20_updates.jpg---فائل فوٹوز
بانئ پی ٹی آئی کے وکیل عبداللطیف کھوسہ نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھ دیا، جس میں بانئ پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹس فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
خط کے متن میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عمران خان کے ذاتی معالجین ڈاکٹر فیصل اور ڈاکٹر عاصم کو معائنے کی اجازت دی جائے، بانی کو الشفاء اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا جائے۔
متن کے مطابق بانئ پی ٹی آئی کی گرتی ہوئی صحت اہلِ خانہ اور عوام کے لیے تشویش کا باعث ہے، بیماری کے دوران بھی انہیں بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا گیا، عدالتی حکم پر ان کا طبی معائنہ ہوا لیکن اہلِ خانہ کو لاعلم رکھا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-09/1554742_101548_updates.jpg
سپریم کورٹ: بانئ پی ٹی آئی سے فوری ملاقات کی استدعا مسترد
لطیف کھوسہ کی بانی سے ملاقات کی استدعا پر حکومت کو کل کے لیے نوٹس جاری کردیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
لطیف کھوسہ نے خط میں لکھا ہے کہ دعویٰ کیا گیا کہ اہلِ خانہ اور پارٹی قائدین کو بلایا گیا لیکن وہ نہیں آئے، جبکہ بانیٔ پی ٹی آئی کے اہلِ خانہ و پارٹی قیادت کو طبی معائنے کے وقت بلانے کا دعویٰ بالکل غلط ہے۔
خط کے مطابق اہلِ خانہ کو آگاہ کیے بغیر خفیہ طبی معائنے نے کئی خدشات کو جنم دیا ہے، طبی معاملے سے اہلِ خانہ کو باہر رکھنے سے پریشانی اور خدشات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
Pages:
[1]