slotcosino Publish time 2026-2-16 21:11:20

بھارتی اداکار کنول جیت سنگھ کا بشریٰ انصاری کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ کیسا رہا؟

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-16/1556978_5752408_16_updates.jpg
—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

بھارتی ٹیلی ویژن کے معروف اداکار کنول جیت سنگھ نے اپنی حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کی شوبز انڈسٹری اور بشریٰ انصاری کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ شیئر کر دیا۔

کنول جیت سنگھ نے کہا کہ میں پہلے پاکستانی ڈرامے دیکھا کرتا تھا اور میں نے پاکستان میں بھی کام کیا ہے، میں نے بشریٰ انصٓری کے ساتھ کام کیا ہے، جو ناصرف ایک شاندار اداکارہ ہیں بلکہ میری بہترین دوست بھی ہیں اور بہت اچھی لکھاری بھی ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-13/1556148_034430_updates.jpg
سحر ہاشمی کو کیسے جیون ساتھی کی تلاش ہے؟ بشریٰ انصاری نے بتا دیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ پرفن مولا، معروف اداکارہ بشریٰ انصاری کا کہنا ہے کہ جب میں نوجوان تھی تو میری یہی خواہش تھی کہ میری ایسے شخص سے شادی ہو جو مجھ سے بہت محبت کرے، میں اسے کھانا پکا کے کھلاؤں، اسے گانے سناؤ، ہر لڑکی یہی چاہتی ہے کہ اسے محبت کرنے والا شوہر ملے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے کہا کہ ہم نے ویب سیریز کچھ دل نے کہا میں کام کیا، جسے میں نے پروڈیوس کیا، چونکہ میں پاکستان نہیں جا سکا اور وہ بھارت نہیں آ سکیں، اس لیے ہم نے یہ شو بینکاک میں فلمایا، وہ بہترین اداکارہ ہیں اور اچھی گلوکارہ بھی ہیں، ان کی بہن بھی ٹیلی ویژن پر کافی مشہور ہیں، ان کا خاندان خوبصورت اور فنکارانہ ماحول کا حامل ہے۔

اداکار نے یہ بھی کہا کہ بشریٰ انصاری کی بہن بھی اپنی اداکاری میں قابلِ تعریف ہیں اور ان کے کام کی تعریف کی جانی چاہیے۔
Pages: [1]
View full version: بھارتی اداکار کنول جیت سنگھ کا بشریٰ انصاری کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ کیسا رہا؟