حکومت مجھے، ڈاکٹر فیصل یا بانی کی فیملی کے نامزد ڈاکٹرز کو معاملہ دیکھنے دے، ڈاکٹر عاصم یوسف
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-16/1557046_1619672_Dr-Asim-Yousuf_updates.jpgفوٹو: فائلشوکت خانم اسپتال کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عاصم یوسف نے بانی پی ٹی آئی کی طبیعت کی بہتری کی تصدیق یا تردید کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مجھے، ڈاکٹر فیصل سلطان یا بانی کی فیملی کے نامزد ڈاکٹرز کو معاملہ دیکھنے دے۔
اپنے بیان میں ڈاکٹر عاصم یوسف کا کہنا تھا کہ کل رات پونے دس بجے میری اسلام آباد کے دو ڈاکٹرز سے بات ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کی تکلیف کا علاج کر رہے ہیں، میری ڈاکٹرز کے ساتھ گفتگو 40 منٹ تک جاری رہی۔ میرے ساتھ ڈاکٹر خرم اعظم مرزا بھی گفتگو میں شریک ہوئے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-16/1557043_043807_updates.jpg
بانی پی ٹی آئی کے آنکھوں کے معائنہ سے متعلق میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی
میڈیکل رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی صحت کا معائنہ کرنے کیلئے 2 رکنی میڈیکل بورڈ نے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا، ڈاکٹر ندیم قریشی اور محمد عارف خان نے ان کی آنکھوں کا چیک اپ کیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ڈاکٹر عاصم یوسف نے کہا کہ دونوں ڈاکٹرز نے مجھے بانی پی ٹی آئی کے علاج، ٹیسٹ، آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔ ڈاکٹرز نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی طبیعت ٹھیک ہے، ڈاکٹرز نے یہ بھی بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کی بینائی میں بہتری آئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ افسوس ہے میں خود اس بات کی تصدیق یا تردید نہیں کرسکتا، حکومت مجھے، ڈاکٹر فیصل سلطان یا بانی پی ٹی آئی کی فیملی کے نامزد ڈاکٹرز کو معاملہ دیکھنے دے۔
Pages:
[1]