slotcosino Publish time 2026-2-16 23:07:30

کراچی: اے ٹی ایم میں خاتون کا قتل، ملزم کیخلاف دو مقدمات درج

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-16/1557049_6535807_firing_updates.jpgفائل فوٹو

کراچی کے علاقے پاپوش نگر میں اے ٹی ایم میں خاتون کو گولی مار کر قتل کرنے والے ملزم کے خلاف دو مقدمات درج کرلیے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی گارڈ کےخلاف واقعے کے دو مقدمات تھانا پاپوش میں درج کرلیے گئے، پہلا مقدمہ قتل کی دفعہ کے تحت مقتولہ کے شوہرکی مدعیت میں درج کیا گیا جبکہ دوسرا مقدمہ بغیر لائسنس اسلحہ رکھنے کی دفعہ کے تحت سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

خاتون کو قتل کرنے والے گرفتار ملزم سیکیورٹی گارڈ نے اعتراف جرم کرلیا۔

ملزم کا کہنا ہے کہ خاتون کو رقم دینے کے بہانے اے ٹی ایم پر بلایا تھا، خاتون جیسے ہی اے ٹی ایم کیبن میں داخل ہوئی اس پر فائرنگ کر دی۔

ملزم سیکیورٹی گارڈ کی اے ٹی ایم میں خاتون پر فائرنگ کرنے کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔
Pages: [1]
View full version: کراچی: اے ٹی ایم میں خاتون کا قتل، ملزم کیخلاف دو مقدمات درج