slotcosino Publish time 2026-2-16 23:07:33

نیپال کے بعد اٹلی نے بھی میچ سنسنی خیز بنادیا، انگلینڈ 24 رنز سے کامیاب

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-16/1557053_2784933_ENGvsITA_updates.jpg

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں نیپال کے بعد اٹلی نے بھی انگلینڈ کے خلاف میچ کو سنسنی خیز بنادیا۔ 200 سے زائد ٹوٹل بنانے کے باوجود انگلینڈ صرف 24 رنز سے میچ جیت سکا۔

کولکتہ میں کھیلے گئے گروپ سی کے اس میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

انگلینڈ نے بورڈ پر 202 رنز کا ٹوٹل سجایا جہاں اس کے تمام ہی کھلاڑیوں نے اپنا حصہ ڈالا۔ سالٹ نے 28، بیتھیل نے 23 بیٹن نے 30، سیم کرن نے 25، اوورٹن نے 15 اور ہیری بروک نے 14 رنز بنائے جبکہ اختتامی لمحات میں ول جیکس نے 53 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-12/1555867_063716_updates.jpg
انگلینڈ کیلئے ڈراؤنا خواب بننے والی نیپالی ٹیم کو اٹلی نے 10 وکٹوں سے ہرادیا

نیپال کو اٹلی نے 10 وکٹوں سے ہرا کر ایونٹ کی تاریخ میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کرلی۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اٹلی کی جانب سے گرینٹ اسٹیورٹ اور کرشن کلوگماگے نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ بین مینانٹی، جے جے اسمٹس اور علی حسن نے ایک ایک وکٹ لی۔

ہدف کے تعاقب میں تو اٹلی کا آغاز اچھا نہ تھا، تاہم جسٹن موسکا کے 43، گرانٹ اسٹیورٹ کے 45 اور گرینٹ منانٹی کے برق رفتار 60 رنز کے باعث اٹلی کے لیے یہ میچ یادگار بن گیا۔

تاہم انگلینڈ نے اپنا تجربہ بروئے کار لاتے ہوئے اٹلی کو آخری اوور میں 178 رنز پر آل آؤٹ کردیا اور 24 رنز سے میچ جیت کر سپر ایٹ مرحلے کےلیے بھی کوالیفائی کرلیا۔

انگلینڈ کی جانب سے جیمی اوورٹن اور سیم کرن نے تین تین وکٹیں لیں جبکہ جوفرا آرچر نے دو، ول جیکس اور عادل رشید نے ایک ایک آؤٹ کیا۔

شاندار بیٹنگ پرفارمنس پر انگلینڈ کے ول جیکس کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
Pages: [1]
View full version: نیپال کے بعد اٹلی نے بھی میچ سنسنی خیز بنادیا، انگلینڈ 24 رنز سے کامیاب