slotcosino Publish time 2026-2-16 23:45:53

جماعت اسلامی نے سندھ اسمبلی اجلاس میں کارکنوں پر تشدد کا معاملہ اٹھادیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-16/1557054_9303701_Muhammad_farooq_updates.jpg

سندھ اسمبلی اجلاس کے دوران جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق نےکارکنوں پر تشدد کا معاملہ اٹھا دیا۔

اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے محمد فاروق نے کہا کہ کراچی کے عوام پانی اور بجلی کا حق مانگنے آئے تھے، پانی مانگنے پر ہم پر ریاستی جبر کیا گیا۔

محمد فاروق نے کہا کہ مظاہرین ان کی دعوت پر اسمبلی آرہے تھے، گرفتار لوگوں کو رہا کریں مجھے گرفتار کریں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-14/1556477_112643_updates.jpg
کراچی: جماعت اسلامی کا دھرنا، پولیس کی آنسو گیس کی شیلنگ، لاٹھی چارج، ایک کارکن زخمی

پولیس نے جماعت اسلامی کا ساؤنڈ سسٹم لگا ٹرک قبضے میں لے لیا، جبکہ جماعت اسلامی کے 10 کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

رکن صوبائی اسمبلی محمد فاروق کو جواب دیتے ہوئے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اگر سب کو روڈ بند کرنے کی اجازت دے دی تو عوام کہاں جائیں گے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ جماعت اسلامی کی جانب سے زیادتی کی گئی، شہرمیں 10جگہ دھرنے دیے بتائیں اس سے کیا فائدہ ہوا، انھوں نے کراچی کی خدمت نہیں کی لیکن تکلیف دینے کے لیے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں 14 فروری کو جماعت اسلامی کے کارکنان اور پولیس آمنے سامنے آگئے تھے، جماعت اسلامی کے کارکنوں نے سندھ اسمبلی جانے کی کوشش کی تھی، پولیس نے کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی تھی۔

پولیس نے جماعت اسلامی کا ساؤنڈ سسٹم لگا ٹرک قبضے میں لے لیا تھا جبکہ 10 کارکنوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا تھا۔

بعدازاں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کارکنان کو منتشر ہونے کی ہدایت کردی تھی۔
Pages: [1]
View full version: جماعت اسلامی نے سندھ اسمبلی اجلاس میں کارکنوں پر تشدد کا معاملہ اٹھادیا