وزیراعظم شہباز شریف کی آسٹرین چانسلر کو دورۂ پاکستان کی دعوت
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-16/1557056_6965927_GAZA-NEW-2_updates.jpgوزیراعظم شہباز شریف نے آسٹریا کے چانسلر کو پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت دے دی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی ویانا میں آسٹریا کے چانسلر سے ملاقات ہوئی۔ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور آسٹریا نے دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
اعلامیہ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور آئی ٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگو ہوئی۔ پاکستان اور آسٹریا کے درمیان مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں کو جلد حتمی شکل دینےپر اتفاق کیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-16/1557056_7398654_GAZA-new_updates.jpg
وزیراعظم کے مطابق ملاقات میں علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں رہنماؤں نے اقوام متحدہ کے کردار کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-16/1557044_044501_updates.jpg
زرعی شعبے میں ویلیو ایڈیشن کیلئے آسٹریا کے تعاون کا خیر مقدم کریں گے، وزیراعظم
وزیراعظم نے کہا کہ معاشی شعبے میں شراکت داری کو نئی بلندیوں پر لے جانا ہے، اپریل میں پاکستان میں ای یو بزنس فورم کا اسلام آباد میں انعقاد ہوگا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم اور آسٹریا کے چانسلر نے مشترکہ صدارت میں بزنس فورم کا انعقاد کیا اور پاکستانی اور آسٹرین کمپنیوں کے درمیان کاروباری روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا اور اسلام آباد میں یورپی یونین پاکستان بزنس فورم میں شرکت کی دعوت کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے آسٹریا کے چانسلر کو پاکستان کے سرکاری دورے کی بھی دعوت دی۔
Pages:
[1]