پنجاب، سندھ تو چل رہے ہیں مگر خیبر پختونخوا جام ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-16/1557079_8206040_FaisalKarimKundiG_updates.jpgفائل فوٹوگورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پنجاب اور سندھ تو چل رہے ہیں مگر خیبر پختونخوا جام ہے، صوبائی حکومت کو پرواہ نہیں۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کے پی ہاؤس تو خود خیبر پختونخوا حکومت کا حصہ ہے، صبح نہا دھو کر اپنی پسند کے وقت دھرنا دینے بیٹھ جاتے ہیں، پھر واپس چلے جاتے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-04/1543781_092738_updates.jpg
پی ٹی آئی کی پالیسیاں سمجھ سے بالاتر ہیں، گورنر خیبرپختونخوا
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی پالیسیاں سمجھ سے بالاتر ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے کہا کہ کے پی ہاؤس میں سارے انتظامات موجود ہیں، اسٹاف سمیت کچن بھی ہے، پارلیمنٹ ہاؤس گیا تھا وہاں تو سارا بزنس چل رہا ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ معلوم نہیں کیوں اپوزیشن کو کھانا نہیں مل رہا، وہاں تو چائے کھانا چل رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہاں دھرنا دیکر خیبر پختونخوا کو بند کردیا گیا ہے، پنجاب اور سندھ تو چل رہے ہیں مگر خیبر پختونخوا جام ہے، صوبائی حکومت کو پرواہ نہیں۔
گورنر خیبر پختونخوا نے یہ بھی کہا کہ وفاقی حکومت کی بھی ذمے داری بنتی ہے کہ راستے کھلوائے، وفاق آئی جی کو کیوں حکم نہیں دیتا، 15 لوگ روڈ بند کر دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دھرنے والے تو ایک پولیس موبائل کی مار ہیں، افسوس کی بات ہے کہ مریض اور بزرگ مشکلات کا شکار ہیں۔
Pages:
[1]