slotcosino Publish time 2026-2-17 03:00:59

اپوزیشن اتحاد کا دھرنا جاری رکھنے کا فیصلہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-16/1557082_1034462_Opposition_updates.jpgفوٹو: فائل

اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے دھرنا جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ جب تک ہمارے کسی عہدیدار کی ملاقات نہیں ہوجاتی، دھرنا جاری رکھا جانا چاہیے۔

اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی نے کہا ہمارا دھرنا جاری ہے جبکہ سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ جب تک بانی پی ٹی آئی سے کوئی پارٹی عہدیدار نہیں ملتا ہم دھرنا جاری رکھیں گے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-16/1557068_080321_updates.jpg
قائمہ کمیٹی میں اراکین سے پولیس کی بدتمیزی، اپوزیشن دھرنے پر مکالمہ

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں کمیٹی اراکین سے پولیس کے رویے اور اپوزیشن دھرنے پر مکالمہ ہوا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے بتایا کہ آج اپوزیشن کی میٹنگ میں علامہ ناصر عباس اور بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹیرینز کو بریف کیا۔

پارٹی کے مرکزی کی قیادت کی مشاورت جاری ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے اپنے معالج کی ملاقات کروائی جائیں۔ اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے تو دھرنا مسلسل جاری رہے گا۔

علی امین گنڈاپور نے کہا خیبر پختونخوا ہاؤس کے باہر بھی پی ٹی آئی رہنما دھرنا جاری رکھیں گے۔
Pages: [1]
View full version: اپوزیشن اتحاد کا دھرنا جاری رکھنے کا فیصلہ