ہمارے مینڈیٹ پر قابض ہوکر یہ ہمیں جمہوریت سکھا رہے ہیں، شفیع جان
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-16/1557096_2699167_Shafijan_updates.jpgفائل فوٹوخیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان شفیع جان نے کہا ہے کہ ہمارے مینڈیٹ پر قابض ہوکر یہ ہمیں جمہوریت سکھا رہے ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران شفیع جان نے کہا کہ ہم نے کوئی کال نہیں دی لوگ خود آرہے ہیں اور شاہراہوں پر بیٹھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جو احتجاج کر رہے ہیں، ان کو بانی پی ٹی آئی کی جیل میں بیماری پر تشویش ہے، طلال چوہدری اور دیگر وزرا نے تو پہلے بھی کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت ٹھیک ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-17/1538447_111736_updates.jpg
جیل سپرنٹنڈنٹ اتنے طاقتور ہیں کہ وزیرِ اعلیٰ کو ملاقات سے روکتے ہیں: شفیع جان
خیبر پختون خوا کے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ جیل سپرنٹنڈنٹ اتنے طاقت ور ہیں کہ وزیرِ اعلیٰ کو ملاقات سے روکتے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
شفیع جان نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق اب ہم کیوں ان پر اعتبار کریں، ہمارے مینڈیٹ پر قابض ہوکر یہ ہمیں جمہوریت سکھا رہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ آج نہیں تو کچھ دن بعد حکومت نے بانی پی ٹی آئی کو شفٹ کرنا ہے، حکومت کیوں معاملے کو تصادم کی طرف لے جانا چاہتی ہے۔
خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی منظم ہے، جو اسٹریٹ پاور پارٹی کے پاس ہے، وہ کسی کے پاس نہیں ہے، 4، 5 دن بعد یہ بانی پی ٹی آئی کو منتقل کریں گے۔
Pages:
[1]