وزیراعلیٰ، اپوزیشن لیڈر بدل دیے، اب ہمدردی کارڈ کھیلا جا رہا ہے، طلال چوہدری
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-16/1557097_6261121_TalalChaudhry2_updates.jpgفائل فوٹووزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر بھی بدل دیے، اب آپشن ہمدردی کارڈ کھیلا جارہا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران طلال چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت بھی ٹھیک ہے، آنکھ بھی بہتر ہو رہی ہے، پھر پارٹی کو مسئلہ کیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-16/1557096_114740_updates.jpg
ہمارے مینڈیٹ پر قابض ہوکر یہ ہمیں جمہوریت سکھا رہے ہیں، شفیع جان
خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان شفیع جان نے کہا ہے کہ ہمارے مینڈیٹ پر قابض ہوکر یہ ہمیں جمہوریت سکھا رہے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کیا، ہم ان کی خواہش پر عمل کے پابند نہیں، کل بریفنگ میں پی ٹی آئی چیئرمین اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر موجود تھے۔
طلال چوہدری نے مزید کہا کہ ڈاکٹروں کی بریفنگ کے بعد پی ٹی آئی والے انتہائی مطمئن ہو کر گئے ہیں، پمز کی بریفنگ پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا، اب جو چل رہا ہے، یہ پی ٹی آئی کے اندر کی سیاست ہے۔
Pages:
[1]