slotcosino Publish time 2026-2-17 07:34:07

بانی PTI کی آنکھ کی تکلیف کو لے کر سنسنی پھیلائی گئی، عطا تارڑ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-17/1557104_4381703_ata-tarar1_updates.jpg

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کی تکلیف کو لے کر سنسنی پھیلائی گئی۔

عطا تارڑ نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ذمےداری تھی ہیلتھ کیئر فراہم کی جائے وہ کی گئی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-16/1557043_043807_updates.jpg
بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں کے معائنہ سے متعلق میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

میڈیکل رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی صحت کا معائنہ کرنے کیلئے 2 رکنی میڈیکل بورڈ نے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا، ڈاکٹر ندیم قریشی اور محمد عارف خان نے ان کی آنکھوں کا چیک اپ کیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے کہا کہ طبی ماہرین نے بھی دیکھا ہے، ان کی پارٹی کے رہنماؤں کو بریفنگ بھی دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں کے معائنہ سے متعلق میڈیکل رپورٹ سامنے آئی ہے جس کے مطابق عینک کے ساتھ دائیں آنکھ کی بینائی بہتر ہو کر 6/9 اور بائیں آنکھ کی بینائی 6/6 ہے۔

دائیں آنکھ کے معائنے میں پردہ بصارت پر سوزش کے آثار پائے گئے ہیں، دائیں آنکھ کی سوجن میں کمی آئی ہے، جو بہتری کی علامت ہے، ماہرین نے اینٹی وی ای جی ایف علاج کی تکمیل کے بعد او سی ٹی اینجیو گرافی اور ایف ایف اے ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیا ہے۔
Pages: [1]
View full version: بانی PTI کی آنکھ کی تکلیف کو لے کر سنسنی پھیلائی گئی، عطا تارڑ