slotcosino Publish time 2026-2-17 12:45:58

کراچی میں آج بارش کی پیش گوئی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-17/1557280_2327177_rain-khii_updates.jpg

محکمہ موسمیات نے آج کراچی میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے، جبکہ تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

کراچی میں جمعے اور ہفتے کو درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے، جبکہ چمن سمیت بلوچستان کے شمال بالائی مغربی اور سرحدی علاقوں میں مغربی موسمی سسٹم رات گئے شدت اختیار کرگیا ہے۔

دوسری جانب شدید دھند کے باعث موٹروےایم 2 لاہور سے ہرن مینار تک بند کی گئی ہے جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11بھی بند ہے۔
Pages: [1]
View full version: کراچی میں آج بارش کی پیش گوئی