slotcosino Publish time 2026-2-17 13:25:27

اسکاٹ لینڈ میں نادرا کا دفتر قائم کر دیا گیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-17/1557287_7603047_uk-s_updates.jpg

قونصل جنرل آف پاکستان رانا ثمر جاوید کی مسلسل کوششوں سے پاکستان قونصلیٹ گلاسگو میں شناختی کارڈ اور دیگر متعلقہ دستاویزات بنانے کے لئے دفتر قائم کر دیا گیا ہے۔

اسکاٹ لینڈ میں قونصل جنرل آف پاکستان رانا ثمر جاوید نے پاکستان قونصلیٹ گلاسگو میں نادرا کے دفتر کا افتتاح کیا۔

اس سے پہلے بریڈ فورڈ انگلینڈ سے نادرا کی ٹیم مہینے میں صرف ایک بار گلاسگو آتی تھی، لیکن وہ اسکاٹ لینڈ کے پاکستانیوں کی ضرورت کے لحاظ سے انتہائی ناکافی تھی اور لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا تھا۔

اب پورے اسکاٹ لینڈ کے عوام کو یہ سہولت مقامی طور پر ہی دستیاب ہوگئی ہے، جس پر کمیونٹی رہنماؤں نے قونصل جنرل رانا ثمر جاوید کی خصوصی کاوشوں اور خدمات پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
Pages: [1]
View full version: اسکاٹ لینڈ میں نادرا کا دفتر قائم کر دیا گیا