slotcosino Publish time 2026-2-17 14:42:55

ویلنٹائن ڈے پر گدھوں کی شادی کا انوکھا واقعہ، ویڈیو وائرل

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-17/1557292_5611968_1_updates.jpg
فوٹو — اسکرین گریب

بھارت کے شہر بنگلورو میں گدھوں کی شادی کروانے کے لیے منعقد کی گئی ایک غیر معمولی شادی کی تقریب نے میڈیا کی خصوصی توجہ حاصل کر لی۔

منتظمین نے ویلنٹائن ڈے کے موقع پر اس تقریب کا انعقاد یہ پیغام دینے کے لیے کیا کہ جانوروں سے محبت بھی انسانوں سے محبت جتنی ہی اہم ہے۔

اس تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گدھوں کو باقاعدہ سجایا گیا اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔








صرف اتنا ہی نہیں بلکہ ان گدھوں کو پھل بھی پیش کیے گئے اور تقریب کی نوعیت کے حساب سے گانے بھی بجائے گئے۔

مقامی لیڈر واٹال ناگراج نے رسمی طور پر گدھوں کے گلے میں مالا ڈالی اور گدھوں کے ساتھ تصویریں بھی بنوائیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-16/1557030_025700_updates.jpg
برطانیہ: 1 شخص بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا، 20 ہزار گھروں کی بجلی منقطع

مذکورہ شخص چند گھنٹوں کے بعد خود نیچے اتر آیا، جس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اس موقع پر مقامی رہائشی نارائنا سوامی نے کہا کہ صرف انسان سے محبت ہی محبت کی واحد اور حقیقی شکل نہیں ہے بلکہ جانور بھی محبت کر سکتے ہیں اور آج ہم لوگوں کو یہی دکھانا چاہتے ہیں، اسی لیے آج دو گدھوں کی شادی ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے منایا جاتا ہے اور اس دن کی مناسبت سے لوگ اپنے پیاروں سے اپنے اپنے انداز میں محبت کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں۔
Pages: [1]
View full version: ویلنٹائن ڈے پر گدھوں کی شادی کا انوکھا واقعہ، ویڈیو وائرل