ویانا: ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹس پر حملے کی مبینہ سازش، 21 سالہ نوجوان پر دہشتگردی کا الزام عائد
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-17/1557290_5447300_%DB%B1_updates.jpgٹیلر سوئفٹ---فائل فوٹوآسٹریا کے حکام نے مشہور امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے ویانا میں ہونے والے کنسرٹ پر مبینہ حملے کی ناکام سازش میں ملوث 21 سالہ نوجوان پر دہشت گردی اور دیگر سنگین جرائم کے تحت فردِ جرم عائد کر دی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ملزم کو گزشتہ سال 2024ء میں ویانا میں کنسرٹ سے کچھ عرصہ قبل گرفتار کیا گیا تھا۔
استغاثہ کا کہنا ہے کہ ملزم مبینہ طور پر شدت پسند حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-06-27/1484938_054743_updates.jpg
ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹ پر حملے کی منصوبہ بندی کرنیوالا ملزم گرفتار
امریکی گلوکارہ اور گیت نگار ٹیلر سوئفٹ کے برلن کنسرٹ حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
حکام کا الزام ہے کہ ملزم نے نہایت خطرناک دھماکا خیز مواد ٹرائی ایسیٹون ٹرائی پیرو آکسائیڈ (TATP) کی معمولی مقدار تیار کی اور غیر قانونی طور پر اسلحہ خریدنے کی کوشش بھی کی۔
استغاثہ کے مطابق ملزم مبینہ طور پر شدت پسند تنظیم سے وابستہ تھا اور اس نے آن لائن تحقیق کے ذریعے شریپنل بم بنانے کے طریقے تلاش کیے، جو مذکورہ تنظیم استعمال کرتی رہی ہے۔
ملزم کے وکیل نے حالیہ الزامات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا، تاہم ماضی میں انہوں نے اپنے مؤکل کے خلاف عائد الزامات کو مسترد کیا تھا۔
اگر عدالت میں الزامات ثابت ہو جاتے ہیں تو ملزم کو 20 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
Pages:
[1]