امریکا نے ایران پر یومیہ 800 مرتبہ فضائی حملے کی صلاحیت حاصل کرلی، میڈیارپورٹ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-17/1557296_6764489_us_updates.jpg— فائل فوٹوامریکا نے ایران پر یومیہ 800 مرتبہ فضائی حملے کی صلاحیت حاصل کرلی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ صلاحیت کسی بھی ایرانی ردعمل کے اثر کو زائل کرنے کے لیے کافی ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق خطے میں امریکی جنگی ساز و سامان میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ابراہام لنکن بحری بیڑا ایران کے مزید قریب پہنچ گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی بحری بیڑا ایرانی ساحل سے 700 کلومیٹر کے بجائے اب 240 کلومیٹر دوری پر ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-17/1557279_065416_updates.jpg
ایران ڈیل کرنا چاہتا ہے، ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران ڈیل کرنا... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران ڈیل کرنا چاہتا ہے۔ ایران مذاکرات میں بالواسطہ طور پر شامل رہوں گا۔
یاد رہے کہ ایران امریکا جوہری مذاکرات کا دوسرا دور عمان کی ثالثی میں آج جنیوا میں ہوگا۔
امریکا اور ایران کے درمیان بلواسطہ مذاکرات کا پہلا دور 6 فروری کو عمان کے دارالحکومت مسقط میں ہوا تھا۔
Pages:
[1]