slotcosino Publish time 2026-2-17 15:21:57

ذیابیطس کی بروقت شناخت: HbA1c کافی نہیں، ماہرِ طب نے بہتر ٹیسٹس بتا دیے

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-17/1557305_9432281_News2_updates.jpg
---فائل فوٹو

ذیابیطس کی جَلد تشخیص کے لیے صرف ایچ بی اے ون سی (HbA1c) ٹیسٹ پر انحصار خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہHbA1c ٹیسٹ صرف یہ بتاتا ہے کہ خون میں شوگر ماضی میں کیسی رہی مگر یہ نہیں دکھاتا کہ مسئلہ آگے کہاں جا رہا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق کئی مریضوں میں HbA1c نارمل ہونے کے باوجود انسولین ریزسٹنس شدید ہوتی ہے جو عام ٹیسٹس میں نظر نہیں آتی، HbA1c عموماً تب بڑھتا ہے جب لبلبہ برسوں سے متاثر ہو چکا ہو، آئرن کی کمی اور تھیلیسیمیا جیسے مسائل بھی HbA1c کو کم دکھا سکتے ہیں۔
ابتدائی خطرے کو جانچنے کیلئے اہم ٹیسٹس https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-12/1555757_091342_updates.jpg
گردوں اور جگر کے مریضوں کیلئے وارننگ: یہ 8 سپلیمنٹس خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں

اکثر افراد سپلیمنٹس کو قدرتی اور محفوظ سمجھتے ہیں مگر طبی ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ کچھ غذائی اور ہربل سپلیمنٹس کمزور گردوں اور جگر پر اضافی دباؤ ڈال سکتے ہیں۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
فاسٹنگ انسولین اور HOMA-IR:

یہ دونوں ٹیسٹس انسولین ریزسٹنس کی سب سے ابتدائی نشاندہی کرتے ہیں جب بیماری قابلِ واپسی ہوتی ہے۔
ٹرائیگلسرائیڈ/HDL ریشیو:

عام لپِڈ پروفائل میں موجود یہ تناسب اگر 3.0 سے زیادہ ہو تو دل اور شوگر کے شدید خطرے کی علامت ہے۔
کنٹینیوس گلوکوز مانیٹرنگ (CGM):

یہ ٹیسٹس دن بھر شوگر کے اتار چڑھاؤ اور کھانے کے بعد کے خطرناک اسپائکس کو واضح کرتا ہے جو عام رپورٹس میں چھپ جاتے ہیں۔
ApoB اور hsCRP:

یہ ٹیسٹس دل کی بیماری کے اصل ذرات اور جسم میں سوزش کی سطح بتاتے ہیں جو میٹابولک صحت کی مکمل تصویر پیش کرتے ہیں۔
ابتدائی تشخیص، بروقت علاج https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-16/1557013_013356_updates.jpg
کیا آپ گہری اور پرسکون نیند سو رہے ہیں؟ آر ای ایم نیند کیوں ضروری ہے؟

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ 18 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کو روزانہ کم از کم 7 گھنٹے کی گہری اور پرسکون نیند لینی چاہیے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

طبی ماہرین کے مطابق اگر انسولین ریزسٹنس جَلد پکڑ لی جائے تو ورزش، خاص طور پر ریزسٹنس ٹریننگ، وقتِ مقررہ پر کھانا، مناسب پروٹین اور مربوط طبی نگرانی سے ذیابیطس کو کنٹرول نہیں بلکہ ریورس کیا جا سکتا ہے۔

ماہرین کا مشورہ دیتے ہوئے کہنا ہے کہ ٹیسٹس اور شواہد موجود ہیں، ضرورت صرف اس بات کی ہے کہ HbA1c کے خطرناک حد تک بڑھنے سے پہلے یہ ٹیسٹس کروائے جائیں۔



نوٹ: یہ ایک معلوماتی مضمون ہے، اپنی کسی بھی بیماری کی تشخیص اور اس کے علاج کے لیے اپنے معالج سے رجوع کریں۔
Pages: [1]
View full version: ذیابیطس کی بروقت شناخت: HbA1c کافی نہیں، ماہرِ طب نے بہتر ٹیسٹس بتا دیے