رمضان المبارک کا چاند نظر آئے گا یا نہیں؟ رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-17/1557313_2005504_7_updates.jpgمولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد---فائل فوٹو
چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے کمیٹی کا اجلاس کل پشاور میں ہو گا۔
پشاور میں ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چاند کی رویت کا فیصلہ اور اعلان اجلاس میں کیا جائے گا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-18/1547965_010759_updates.jpg
ساری دنیا آج ہماری صلاحیتوں کو مان رہی ہے: عبدالخبیر آزاد
بھارت، دشمن ممالک، فتنہ الخوارج، فتنہ الہندوستان پاکستان کو انتشار کی طرف لے جانا چاہتے ہیں: چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا کہنا ہے کہ زونل رویتِ ہلال کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، کراچی، کوئٹہ اور اسلام آباد میں بھی ہوں گے۔
مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے عوام سے رمضان کا چاند دیکھنے کا خصوصی اہتمام کرنے کی اپیل کی ہے۔
Pages:
[1]