پاک چین دوستی ہر موسم کی آزمودہ اور فولادی ہے: صدر زرداری
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-17/1557314_8050252_President-Asif-Ali-Zardari-2_updates.jpgصدرِ مملکت آصف علی زرداری—فائل فوٹو
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی ہر موسم کی آزمودہ اور فولادی ہے۔
انہوں نے نئے چینی سال پر چینی عوام، حکومت اور چینی قیادت کو مبارک باد کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ گھوڑے کا سال توانائی، ترقی اور استقامت کی علامت ہے یہ نیا سال پاک چین تعلقات کو تجارت، جدت اور عوامی روابط میں نئی بلندیوں تک لے جائے گا۔
صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ ون چائنا پالیسی کی مکمل حمایت کی ہے اور چین کی پاکستان کی اصولی حمایت، بشمول مسئلہ کشمیر پر حمایت قابلِ قدر ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-02/1515686_015421_updates.jpg
چین اب بدل چکا ہے، 14 سال پہلے جب آیا تو بالکل مختلف تھا: آصف زرداری
آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ چین کی معیشت مضبوط ہوئی، عوام خوشحال اور مطمئن ہیں، چین کے میرے دورے ہمیشہ خیرسگالی کے لیے ہوتے ہیں https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور چیئرمین ماؤ ملاقات پاک چین تعلقات کی تاریخی علامت ہے۔
صدرِ مملکت نے کہا کے صدر شی جن پنگ کی قیادت میں چین عالمی امن و ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، پاکستان چین کے علاقائی و عالمی امور میں تعمیری کردار کو سراہتا ہے۔
صدر زرداری نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم میں چین کی قیادت علاقائی استحکام کے لیے اہم ہے، پاک چین دفاعی و سلامتی تعاون علاقائی امن کا ضامن ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک بیلٹ اینڈ روڈ کا انقلابی منصوبہ ترقی و روابط کا ذریعہ ہے، جس کے اگلے مرحلے میں پاکستان مشترکہ خوش حالی کے لیے پُرعزم ہے۔
صدر زرداری نے یہ بھی کہا ہے کہ میرے گزشتہ سال چین کے 2 دورے تعاون کے نئے مواقع کھولنے کا باعث بنے، پاکستان اور چین ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
Pages:
[1]