slotcosino Publish time 2026-2-17 16:01:53

کراچی: رواں سال کا پہلا سورج گرہن آج ہو گا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-17/1557315_8852822_News4_updates.jpg
---فائل فوٹو

سال 2026ء کا پہلا سورج گرہن آج دیکھا جائے گا، جسے رنگ آف فائر کا نام دیا گیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق سال کا پہلا سورج گرہن ​پاکستان میں نظر نہیں آئے گا، یہ افریقا اور جنوبی امریکا کے چند حصوں میں دیکھا جا سکے گا۔

بحرِ اوقیانوس، بحر الکاہل اور بحرِ ہند میں بھی جزوی سورج گرہن ہو گا جبکہ رنگ آف فائر صرف انٹارکٹیکا میں نظر آئے گا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-10/1555157_010724_updates.jpg
2026ء کا پہلا سورج گرہن کب ہو گا، کہاں دکھائی دیگا؟

رواں سال کا پہلا سورج گرہن 17 فروری کو ہو گا، اس گرہن کو رِنگ آف فائر کا نام دیا گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 56 منٹ پر ہو گا جبکہ شام 5 بج کر 12 منٹ پر گرہن عروج پر ہو گا۔

سورج گرہن کا اختتام پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 28 منٹ پر ہو گا۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق رواں برس 2 سورج اور 2 چاند گرہن ہوں گے۔
Pages: [1]
View full version: کراچی: رواں سال کا پہلا سورج گرہن آج ہو گا