slotcosino Publish time 2026-2-17 16:01:54

لاہور: سرکاری کام کیلئے شہریوں سے رقم بٹورنے والے ملزمان ایجنٹ سمیت گرفتار

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-17/1557321_7672281_05_updates.jpg—فائل فوٹو

سرکاری کام کے لیے شہریوں سے رقم بٹورنے والے بیورو آف پروٹیکٹر آفس لاہور کے ملازم سمیت 7 ایجنٹوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمود اقبال، محمد ندیم، یونس خان، حسنان، افتخار، عمر اور نائب قاصد محمد اسد شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزمان سرکاری کام کے لیے شہریوں سے رقم بٹورتے تھے۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مختلف دستاویزات، پاسپورٹس اور موبائل فون قبضے میں لے لیے ہیں۔
Pages: [1]
View full version: لاہور: سرکاری کام کیلئے شہریوں سے رقم بٹورنے والے ملزمان ایجنٹ سمیت گرفتار