slotcosino Publish time 2026-2-17 16:40:44

شانگلہ: پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، فائرنگ کے تبادلے میں 3 اہلکار شہید

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-17/1557326_4502679_8_updates.jpg
---فائل فوٹو

خیبر پختون خوا کے علاقے شانگلہ میں پولیس، ایلیٹ فورس اور سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد انتہائی مطلوب تھے، ایک دہشت گرد نے گرفتاری سے بچنے کے لیے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

ہلاک دہشت گردوں میں فتنہ الخوارج کا سرغنہ نور اسلام بھی شامل ہے، جس کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر تھی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-19/1520859_101946_updates.jpg
خیبرپختونخوا پولیس کا پہلا اسنائپر اسکواڈ تیار

سی پی او کے مطابق ہر اسکوڈ میں 10 اہلکار شامل ہوں گے https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ آپریشن کبل گرام کے دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں کیا گیا۔

آپریشن میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں پولیس کے 3 اہلکار شہید ہو گئے، جن میں مقبول احمد، فدا حسین اور سعید الرحمٰن شامل ہیں۔
Pages: [1]
View full version: شانگلہ: پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، فائرنگ کے تبادلے میں 3 اہلکار شہید