جسٹس انعام امین منہاس کی فیض حمید کے بھائی کا کیس سننے سے معذرت
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-17/1557338_905816_07_updates.jpgفیض حمید کے بھائی نجف حمید—فائل فوٹواسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے فیض حمید کے بھائی نجف حمید کے ضمانت بحالی کا کیس سننے سے معذرت کر لی۔
فراڈ کیس میں نجف حمید کی ضمانت بحالی کی درخواست پر سماعت ہوئی، نجف حمید اپنے وکیل بیرسٹر راجہ قدیر کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
جسٹس انعام امین منہاس نے کیس کی فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-07/1554131_101407_updates.jpg
فراڈ کیس: ایف آئی اے کو فیض حمید کے بھائی نجف حمید کی گرفتاری سے روک دیا گیا
جسٹس انعام امین منہاس نے اسپیشل جج سینٹرل کا ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ کرنے کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
دورانِ سماعت جسٹس انعام امین منہاس نے کہا کہ وکیل صاحب اپنے مؤکل کو سمجھائیں ایسے نہیں کرتے، ایسے نہیں ہوتا، میں یہ کیس اب نہیں سنوں گا۔
واضح رہے کہ ٹرائل کورٹ نے نجف حمید کی ضمانت منسوخ کی تھی جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ معطل کر کے ضمانت بحال کر دی تھی۔
اسپیشل جج سینٹرل نے نجف حمید کی ضمانت قبل از گرفتاری کا 16 جنوری کا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔
نجف حمید نے ضمانت منسوخی کے 24 جنوری کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
Pages:
[1]