slotcosino Publish time 2026-2-17 18:37:34

وفاقی حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے پر نظرثانی کرے، شرجیل میمن

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-17/1557345_1709344_sha_updates.jpgشرجیل انعام میمن— فائل فوٹو

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اس حوالے سے شرجیل میمن نے کہا ہے کہ رمضان سے قبل پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ مہنگائی کو مزید بڑھا دے گا، اس فیصلے سے غریب اور متوسط طبقہ شدید متاثر ہوگا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-16/1556736_121944_updates.jpg
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے پر نظرثانی کرے۔

ان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت عوام کو حقیقی اور بامعنیٰ معاشی ریلیف فراہم کرے۔
Pages: [1]
View full version: وفاقی حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے پر نظرثانی کرے، شرجیل میمن