slotcosino Publish time 2026-2-17 18:37:35

علی امین گنڈاپور کے بشریٰ بی بی اور علیمہ خان سے متعلق بیانات پر پی ٹی آئی کا ایکشن لینے کا فیصلہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-17/1557346_5379727_pti_updates.jpg—فائل فوٹو

سابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور بہن علیمہ خان سے متعلق بیانات پر پی ٹی آئی نے ایکشن لینے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کی جانب سے علی امین گنڈاپور کے بیانات کا جائزہ لیا گیا اور پارٹی قیادت نے اڈیالہ ملاقاتوں کے بعد علی امین گنڈاپور کے خلاف ایکشن کا فیصلہ کیا۔

اس سے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ ایکشن لینے سے قبل پارٹی کی قیادت نے تمام انٹرویوز اور بیانات کی تفصیلات بھی منگوائیں، ویڈیوز اور بیانات کا جائزہ لینے کے بعد علی امین گنڈاپور کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے اہلخانہ سے متعلق کوئی بھی بیان برداشت نہیں کیا جائے گا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2026-02-17/1557184_050110_updates.jpg
PTI ناکام ہوچکی، محسن نقوی نے عمران کی رہائی کیلئے کوشش اور فیلڈ مارشل سے بات بھی کی، گنڈاپور

کراچی سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے بہت سی باتیں کی ہیں، علی امین گنڈاپور نے بہت کچھ کہا، یقین دلاتا ہوں کہ اس کا جواب دیا جائے گا۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ کوئی قرض نہیں رکھا جائے گا لیکن آج وہ دن نہیں ہے، علی امین گنڈاپور کی تمام باتوں اور بیانات کا جواب دیا جائے گا۔
Pages: [1]
View full version: علی امین گنڈاپور کے بشریٰ بی بی اور علیمہ خان سے متعلق بیانات پر پی ٹی آئی کا ایکشن لینے کا فیصلہ