باجوڑ: فتنہ الخوارج کا چیک پوسٹ پر حملہ ناکام، 12 دہشتگرد ہلاک، 11 اہلکار شہید
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-17/1557347_6683768_09_updates.jpg—فائل فوٹوباجوڑ ضلع میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردانہ حملہ کیا جسے ناکام بنا دیا گیا، جوابی کارروائی میں 12 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق باجوڑ میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج نے دہشت گردانہ حملہ کیا، حملہ آور چیک پوسٹ کی سیکیورٹی توڑنا چاہتے تھے مگر منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ حملہ آوروں نے خود ساختہ دھماکا خیز گاڑی چیک پوسٹ کی دیوار سے ٹکرائی، دھماکے میں 11 اہلکار شہید ہو گئے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-05/1553524_114331_updates.jpg
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ-1 کامیابی سے مکمل کر لیا: آئی ایس پی آر
بھارتی پراکسی نیٹ ورکس کو شدید دھچکا لگا، قیادت اور کمانڈ سسٹم تباہ کر دیا گیا: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہمارے بہادر جوانوں نے فرار ہونے والے خوارج کو نشانہ بنا کر 12 دہشت گرد ہلاک کیے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق دہشت گردوں کی کارروائی سے قریبی رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا، 1 لڑکی بھی شہید ہوئی جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ زخمیوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں، واقعے کے بعد فوری امدادی کارروائیاں کی گئیں جبکہ علاقے میں مزید خوارج کی تلاش جاری ہے۔
Pages:
[1]