سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ قیمت کیا ہو گئی؟
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-17/1557474_6846869_gold_updates.jpg— فائل فوٹوپاکستان میں آج ایک مرتبہ پھر سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوئی ہے۔
فی تولہ سونے کی قیمت 9 ہزار روپے کم ہو کر 5 لاکھ 14 ہزار 762 روپے ہوگئی ہے۔
ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 7 ہزار 716 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 41 ہزار 325 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 90 ڈالر کم ہو کر 4920 ڈالر فی اونس ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 200 روپے کم ہوئی تھی۔
Pages:
[1]