slotcosino Publish time 2026-2-17 19:16:16

جرمن خاتون نے پینشن حاصل کرنے کیلئے ماں کی لاش ممی بنا کر برسوں تک چھپائے رکھی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-17/1557339_4468366_6_updates.jpg
— فائل فوٹو

جرمنی میں 1 گھر سے 100 سال سے زیادہ عمر کی صوفی بی نامی ایک خاتون کی ممی بنا کر محفوظ کی گئی لاش برآمد ہوئی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تحقیق اس وقت شروع کی گئی جب جرمن پولیس کو شک ہوا کہ صوفی بی کی 82 سالہ بیٹی کرسٹا بی نے پینشن کی مد میں ملنے والے 15 سو یورو وصول کرنے کے لیے اپنی والدہ کی لاش کو برسوں سے چھپایا ہوا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس کو روہمنز فیلڈن کے میئر ورنر ٹروئبر نے اطلاع دی تھی، جو گزشتہ 8 سال سے صوفی بی سے ملنے کی کوشش کر رہے تھے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-17/1510977_030702_updates.jpg
لاشوں کو ’ممی‘ بنا کر صدیوں محفوظ رکھنے کی روایت کتنی پرانی ہے؟ تحقیق میں نیا انکشاف

مصر کے قدیم معاشرے کے لوگوں کی لاشوں کو پٹی سے لپیٹ کر ’ممی‘ بنا کر رکھنے کی روایت تو دنیا بھر میں مشہور ہے لیکن یہ بات شاید ہی کوئی جانتا ہو کہ قدیم زمانے میں لاشوں کو دھوئیں سے خشک کرکے بھی محفوظ کیا جاتا تھا۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ورنر ٹروئبر نے بتایا کہ جب بھی میں صوفی بی سے ملنے جاتا تھا تو مجھے ان کے کمرے کا دروازہ بند ملتا تھا اور ان کی بیٹی کوئی نہ کوئی بہانا بنا دیتی تھی۔

اُنہوں نے بتایا کہ 2025ء کے آخر میں جب صوفی بی کی بیٹی نے مجھے یہ بتایا کہ والدہ کا 2 سال قبل جمہوریہ چیک میں انتقال ہو گیا تھا تو میں نے پبلک پروسیکیوٹر کو مطلع کیا۔

بعد ازاں جرمن پولیس کو فروری کے آغاز میں کرسٹا بی کے گھر سے صوفی بی کی ممی بنا کر محفوظ کی گئی لاش ملی۔

جرمن پولیس نے گزشتہ ہفتے جاری کیے گئے بیان میں بتایا کہ لاش کا پوسٹ مارٹم کروایا گیا تھا لیکن موت کی وجہ یا تاریخ کا تعین نہیں کیا جا سکا۔

جرمن پولیس نے قتل کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے لیکن مشتبہ پینشن فراڈ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Pages: [1]
View full version: جرمن خاتون نے پینشن حاصل کرنے کیلئے ماں کی لاش ممی بنا کر برسوں تک چھپائے رکھی