slotcosino Publish time 2026-2-17 20:34:19

حماس نے اسرائیلی حکومت کا 60 دن میں ہتھیار ڈالنے کا الٹی میٹم مسترد کر دیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-17/1557351_9690546_News7_updates.jpg
—فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیلی حکومت کی جانب سے 60 دن میں ہتھیار ڈالنے کے مطالبے اور جنگ دوبارہ شروع کرنے کی دھمکی کو مسترد کر دیا ہے۔

عرب میڈیا ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق حماس کے سینئر رہنما محمود مرداوی نے اپنے تازہ انٹرویو میں کہا ہے کہ اِنہیں اس نوعیت کے کسی باضابطہ مطالبے کا علم نہیں، اسرائیلی وزیراعظم اور سرکاری حلقوں کے بیانات محض دھمکیاں ہیں جن کا جاری مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں۔

حماس کا یہ بیان اسرائیلی کابینہ کے سیکریٹری یوسی فوکس کے اس اعلان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں اُنہوں نے کہا تھا کہ اگر حماس نے 60 دن کے اندر ہتھیار نہ ڈالے تو وہ غزہ میں دوبارہ جنگ شروع کر دیں گے۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-22/1549401_053844_updates.jpg
حماس کو ہتھیار ڈالنے ہوں گے، ورنہ اس کا خاتمہ ہوجائے گا، ڈونلڈ ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے ناممکن اور بڑے کام کیے ہیں، میں نے دس ماہ میں 8 جنگیں بند کروائیں، دو ایٹمی طاقتوں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ رکوائی، کئی جنگیں رکوائیں جس کے بعد دنیا مزید محفوظ ہوگئی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اسرائیلی سینیٹر یوسی فوکس کا کہنا تھا کہ غزہ کو یہ مہلت امریکا کی درخواست پر دی گئی ہے، ممکنہ طور پر اس مدت کا آغاز 19 فروری کو امریکا کی جانب سے غزہ کی تعمیرِ نو سے متعلق اجلاس سے ہو سکتا ہے تاہم اس پر بعد میں جائزہ لیا جائے گا، اگر منصوبہ ناکام ہوا تو اسرائیلی فوج کارروائی مکمل کرے گی۔

عرب میڈیا کے مطابق محمود مرداوی نے ’الجزیرہ‘ سے بات کرتے ہوئے اپنے بیان میں خبردار کیا ہے کہ جنگ دوبارہ شروع کرنے کی دھمکی کے پورے خطے پر سنگین اثرات ہوں گے اور فلسطینی عوام کسی صورت ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔

حماس کا مؤقف ہے کہ جب تک غزہ پر اسرائیلی قبضہ برقرار ہے وہ ہتھیار نہیں ڈالے گی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-14/1556400_093837_updates.jpg
حماس کی غزہ امن فورس بھیجنے والے ممالک کیلئے شرائط

حماس کا مؤقف ہے کہ عالمی فورس کا کردار فریقوں کو الگ رکھنا اور جنگ بندی قائم رکھنا ہونا چاہیے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

یاد رہے کہ رواں سال جنوری کے وسط میں جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوا تھا جس میں امریکا کے مطابق حماس کو غیر مسلح کرنے اور بین الاقوامی امن فورس تعینات کرنے پر بات ہونی تھی تاہم حماس نے اس تجویز کو مسترد کر دیا تھا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اکتوبر 2023ء سے جاری اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 72 ہزار سے زائد فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں ہزاروں بچے شامل ہیں۔

اسرائیل جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کرنے کے باوجود غزہ پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے جس میں اب تک 600 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ غزہ میں خوراک، ادویات اور رہائش کا شدید بحران برقرار ہے۔
Pages: [1]
View full version: حماس نے اسرائیلی حکومت کا 60 دن میں ہتھیار ڈالنے کا الٹی میٹم مسترد کر دیا