عمرہ ادائیگی پر اداکارہ ثروت گیلانی کے ساتھ کیا ہوا؟
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-17/1557487_594705_%D9%81%DA%86%DA%A9_updates.jpgاداکارہ ثروت گیلانی— اسکرین گریب
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثروت گیلانی نے انکشاف کیا ہے کہ عمرے کی ادائیگی کے موقع پر ایک مداح نے مجھ سے پوچھا کہ میں یہاں کیا کر رہی ہوں؟
حال ہی میں ثروت گیلانی نے ویڈیو شیئرنگ پلٹ فارم یوٹیوب کے ایک شو میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
دورانِ انٹرویو اداکارہ نے اس حوالے سے گفتگو کی کہ مداح فنکاروں کو عمرہ یا دیگر مذہبی فرائض کی ادائیگی کے دوران دیکھ کر کس طرح حیران کن ردِعمل دیتے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-26/1550485_122235_updates.jpg
ثروت گیلانی کا ناک کی سرجری کروانے کا اعتراف
میں بے ہوش ہو کر باتھ روم میں سنک سے ٹکرا گئیں، جس سے میری ناک زخمی ہو گئی تھی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اس بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بہت عجیب بات ہے کہ لوگ کہتے ہیں، آپ تو بہت ماڈرن لگتی ہیں، آپ کا مذہب سے کیا تعلق؟
ثروت گیلانی نے کہا کہ ایک وقت تھا جب میں مکہ یا مدینہ میں عمرہ ادا کر رہی تھی، میں کہیں جا رہی تھی کہ ایک مداح نے مجھے روکا اور کہا کہ اوہ مائی گاڈ، کیا آپ ثروت گیلانی ہیں؟ آپ یہاں کیا کر رہی ہیں؟
انہوں نے یہ بھی کہا کہ لوگوں کے ذہن میں یہ تصور پایا جاتا ہے کہ اگر آپ جینز یا پینٹ پہننے والی لڑکی ہیں تو آپ مذہبی نہیں ہو سکتیں لیکن اللّٰہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہر شخص اپنے اعمال کا خود جواب دہ ہے۔
Pages:
[1]