slotcosino Publish time 2026-2-17 21:12:57

راجپال یادیو کو دیے گئے 9 کروڑ روپے واپس نہیں ملے: تاجر کا اداکار پر الزام

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-17/1557502_8776096_News11_updates.jpg
—کولاج بشکریہ بھارتی میڈیا

بالی ووڈ اداکار راجپال یادیو کو 9 کروڑ روپے کے قرض کیس میں دہلی ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت ملنے کے بعد آج تہاڑ جیل سے رہائی مل گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رقم دینے والے تاجر مادھَاو گوپال اگروال نے پہلی بار اس تنازع سے متعلق میڈیا سے گفتگو کی ہے۔

’نیوز پنچ‘ کو دیے گئے انٹرویو میں کاروباری شخصیت مادھاو گوپال اگروال نے بتایا کہ اُنہوں نے 2012ء میں فلم ’اتہ پتہ لاپتہ‘ کے لیے راجپال یادیو کو 5 کروڑ روپے بطور قرض دیے تھے جو بعد میں سود اور معاہدوں کے تحت 9 کروڑ روپے سے زیادہ ہو گئے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-16/1557070_080917_updates.jpg
راجپال یادیو کو عبوری ضمانت ملنے پر بھائی کا ردِعمل

خاندان اس بات پر بےحد مسرور ہے کہ وہ شادی میں شریک ہو سکیں گے: بھائی راجپال یادیو https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

مادھاو اگروال کے مطابق ان کی پہلی ملاقات راجپال یادیو سے رکنِ پارلیمنٹ متھیلیش کمار کٹیریا کے ذریعے ہوئی تھی، اداکار نے دعویٰ کیا تھا کہ فلم تقریباً مکمل ہے اور اگر رقم نہ ملی تو منصوبہ ناکام ہو جائے گا۔

تاجر نے بتایا ہے کہ ابتدائی دنوں میں انہوں نے خود قرض لے کر اداکار کو رقم ادا کی، طے کیے گئے وقت پر پیسے واپس نہ ملنے پر وہ راجپال یادیو کے گھر جا کر بچوں کی طرح روئے بھی مگر اداکار نے رقم واپس نہیں کی اور ہر بار کی طرح نئی تاریخ کا وعدہ کیا۔

مادھاو اگروال کے مطابق جب اُنہوں نے مزید رقم دینے سے انکار کیا تو اداکار کی اہلیہ رادھا نے جذباتی پیغامات بھیج کر مدد کی اپیل کی جس پر وہ ایک بار پھر رقم دینے کے لیے مان گئے۔

تاجر کا کہنا ہے کہ معاہدے میں صاف لکھا تھا کہ فلم کی کامیابی یا سینسر سرٹیفکیٹ سے رقم پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور طے شدہ وقت پر پوری رقم واپس کرنی ہو گی اور راجپال یادیو نے ذاتی ضمانت بھی دی تھی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-11/1555473_120622_updates.jpg
راج پال یادیو تہاڑ جیل میں کیوں قید ہیں؟ 90 ملین روپے کے چیک باؤنس کیس کی وضاحت

معروف بھارتی کامیڈین راجپال یادیو چیک باؤنس کیس میں 16 سالہ قانونی جنگ میں ناکامی کے بعد تہاڑ جیل میں قید ہیں۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ان کا کہنا ہے کہ رقم وقت پر واپس نہ ہونے پر کئی ضمنی معاہدے کیے گئے اور نئے چیک دیے گئے لیکن سب چیک باؤنس ہو گئے، بعد میں جب فلم کی موسیقی ایک تقریب میں سینئر اداکار امیتابھ بچن نے لانچ کی تو وہ عدالت پہنچے اور فلم کی ریلیز پر پابندی لگوائی۔

تاجر مادھاو کا کہنا ہے کہ بعد میں باہمی سمجھوتے کے تحت ریلیز کی اجازت دی گئی مگر فلم فلاپ ہو گئی۔

2013ء میں عدالت کی مداخلت سے 10.40 کروڑ روپے کا نیا تصفیہ طے پایا مگر ادائیگی نہ ہونے کے باعث معاملہ آگے بڑھتا رہا۔

تاجر مادھاو گوپال اگروال نے اپنے انٹرویو میں یہ بھی کہا ہے کہ میں صرف ایک تاجر ہوں اور میرا مطالبہ صرف اپنا پیسہ واپس لینا ہے۔
Pages: [1]
View full version: راجپال یادیو کو دیے گئے 9 کروڑ روپے واپس نہیں ملے: تاجر کا اداکار پر الزام