slotcosino Publish time 2026-2-17 21:12:59

سویڈن: شوہر پر بیوی کو جسم فروشی کیلئے 120 مردوں کو فروخت کرنے کا الزام

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-17/1557504_1477581_11_updates.jpg
— فائل فوٹو

شمالی سویڈن میں ایک ایسا کیس سامنے آیا ہے جس میں شوہر پر اپنی بیوی کا استحصال کرنے اور اسے جسم فروشی کے لیے کم از کم 120 مردوں کو فروخت کرنے کا الزام ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بیوی کی جانب سے شکایت موصول ہونے کے بعد پولیس نے ملزم کو گزشتہ سال اکتوبر میں حراست میں لیا اور اب اس کیس کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-09/1554800_023112_updates.jpg
بھارت: سسرال کے ظلم اور جسم فروشی کے مطالبے پر 22 سالہ خاتون کی خودکشی

بھارتی ریاست کرناٹک میں 22 سالہ خاتون نے مبینہ طور پر سسرالیوں کے ظلم و ستم اور جسم فروشی کے مطالبے سے تنگ آ کر خودکشی کر لی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

کیس کی پراسیکیوٹر آئیڈا اینرسٹیڈ نے کہا کہ پولیس کا خیال ہے کہ شوہر نے اپنی بیوی کا بے رحمی سے استحصال کیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پراسیکیوٹرز نے جوڑے کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے اور 60 سال سے زائد عمر کے ملزم نے کسی بھی جرم کا اعتراف نہیں کیا۔

واضح رہے کہ سویڈن کا قانون جسم فروشی کو جرم قرار دیتا ہے اس لیے اگر حالیہ کیس میںملزم قصور وار ثابت ہو جاتا ہے تو اسے 2سے 10 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
Pages: [1]
View full version: سویڈن: شوہر پر بیوی کو جسم فروشی کیلئے 120 مردوں کو فروخت کرنے کا الزام