slotcosino Publish time 2026-2-17 23:10:30

رمضان میں ملک بھر میں موسم خوشگوار رہنے کا امکان ہے، این ڈی ایم اے

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-17/1557520_1498847_NDMA_updates.jpg

رمضان میں ملک بھر میں مجموعی طور پر موسم خوشگوار رہنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد سے نیشنل ڈیزاسٹر منیجنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر نے ممکنہ موسمی صورتحال پر جائزہ جاری کر دیا۔

این ای او سی کے اعلامیہ کے مطابق رمضان میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ رہے گا جبکہ راتیں نسبتاً ٹھنڈی رہیں گی، رمضان کے پہلے عشرے کے دوران زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

اعلامیہ کے مطابق ملک کے شمالی اور مغربی علاقوں میں ہلکی بارش متوقع ہے، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں راتیں ٹھنڈی رہیں گی۔

این ای او سی کے مطابق دوسرے عشرے کے دوران موسم قدرے گرم ہونے کا امکان ہے۔ شمالی علاقوں، وسطی پنجاب اور پوٹھوہار میں دوسرے عشرے میں کہیں کہیں بارش متوقع ہے۔   https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-17/1557516_051807_updates.jpg
یکم رمضان المبارک 19 فروری 2026 کو ہونے کا امکان

اس حوالے سے کراچی سے سپارکو ترجمان کے مطابق یکم رمضان المبارک 19 فروری 2026 کو ہونے کا امکان ہے، نیا چاند 17 فروری 2026 کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجکر1 منٹ پر پیدا ہوگا۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے مطابق بعض مقامات پر تیز ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، تیسرے عشرے کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔

این ای او سی کے مطابق ملک کے شمالی علاقوں اور وسطی پنجاب میں وقفے وقفے سے بارشوں کی توقع ہے، جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں رمضان کے آخر تک گرمی میں اضافہ متوقع ہے۔
Pages: [1]
View full version: رمضان میں ملک بھر میں موسم خوشگوار رہنے کا امکان ہے، این ڈی ایم اے