slotcosino Publish time 2026-2-18 00:28:37

وقار مہدی سی ڈی اے کی غفلت پر شدید برہم

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-17/1557526_9816779_WaqarMehdi_updates.jpgفائل فوٹو

چیئرمین سینیٹ کمیٹی سید وقار مہدی کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی غفلت پر شدید برہم ہوگئے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط اور استحقاق کا اجلاس وقار مہدی کی زیر صدارت ہوا، جس میں اسلام آباد کے سیکٹر آئی 10 میں واقع مکان کی گمشدہ فائل کا معاملہ زیر غور لایا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-03/1553030_052647_updates.jpg
سینیٹ کمیٹی، کیس فریقین کی رضامندی سے ویڈیو، آڈیو ریکارڈنگ کی سفارش منظور

سینیٹ کمیٹی قانون و انصاف نے کیس فریقین کی رضا مندی سے ویڈیو، آڈیو ریکاردنگ کی سفارش منظور کرلی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

چیئرمین کمیٹی سینیٹر سید وقار مہدی نے سی ڈی اے کی غفلت پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور اتھارٹی کو ہدایت کی کہ موجودہ مالک کو عدالت کے حتمی فیصلے سے مشروط عارضی نو ڈیمانڈ سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے۔

قائمہ کمیٹی نے قومی ایئرلائن کے کیبن عملے کے مبینہ ناروا رویے اور سلوک سے متعلق پیش کردہ تحریک استحقاق پر غور کیا۔

قائمہ کمیٹی نے متفقہ طور پر قرار دیا کہ قومی ایئرلائن کی ابتدائی انکوائری میں شکایت کنندہ کا بیان لیے بغیر فضائی میزبان کو بے گناہ قرار دینا کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔
Pages: [1]
View full version: وقار مہدی سی ڈی اے کی غفلت پر شدید برہم