slotcosino Publish time 2026-2-18 01:45:55

دنیا کی سب سے بڑی موبائل کرین، 1200 ٹن وزن اٹھانے کی صلاحیت

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-17/1557535_584586_GAZA-NEW-2_updates.jpgتصویر سوشل میڈیا۔

دنیا کی سب سے بڑی موبائل کرین 1200 ٹن تک وزن اٹھا سکتی ہے۔ جسے ہوا سے بجلی پیدا کرنے والے ٹربائن کی تنصیب کے لیے خاص طور پر تیار کیا گیا ہے۔

جرمن سوئس ملٹی نیشنل ادارے میں تیار کردہ لیبہر ایل ٹی ایم 11200-9.1نامی اس کرین کو باضابطہ طور پر اب تک بنائی گئی سب سے بڑی موبائل کرین تسلیم کیا گیا ہے۔

ہوا سے بجلی پیدا کرنے والے ٹربائن کے پرزہ جات و حصوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنا ہی کافی مشکل ہوتا ہے، لیکن انہیں جوڑ کر مکمل ٹربائن بنانا تو اس سے بھی زیادہ پیچیدہ مرحلہ ہے۔

سب سے پہلے زمین کی ساخت کا مسئلہ ہوتا ہے، کیونکہ زمینی بنیادوں پر نصب ہونے والے ہوا کے ٹربائن عموماً وسیع کھیتوں یا پہاڑی علاقوں میں لگائے جاتے ہیں، جہاں کچھ تعمیراتی مشینری کی رسائی ممکن نہیں ہوتی۔ اس کے بعد اسمبلنگ (جوڑنے) کا مرحلہ آتا ہے، جس کے لیے خصوصی مشینری درکار ہوتی ہے اور یہی وہ موقع ہے جہاں لیبہر ایل ٹی ایم 11200-9.1 کام آتی ہے۔

9 ایکسل چیسس، زیادہ لفٹنگ صلاحیت کے لیے تیار کردہ وائی گیوئینگ سسٹم اور دنیا کے سب سے لمبے ٹیلی اسکوپک بوم (328 فٹ یا 100 میٹر) کے ساتھلیبہر ایل ٹی ایم 11200-9.1 تعمیراتی مشینری کے میدان میں یہ اب تک کی سب سے متاثر کن تخلیق ہے۔

اسے دشوار گزار علاقوں میں تنصیب کے لیے خصوصی طور پر ڈیزائن کیا گیا اور پہاڑی علاقوں میں ڈرائیو کیا جاسکتا ہے، جس کے ساتھ رفتار کے مطابق کام کرنے والا فعال ریئر ایکسل اسٹیئرنگ سسٹم بھی شامل ہے جو بہتر انداز میں موڑنے کی صلاحیت فراہم کرتا ہے۔ اس کا کل وزن 1323 ٹن ہے، جس کی بدولت یہ 1200 ٹن تک کے انتہائی بھاری بوجھ کو بغیر نمایاں کاؤنٹر ویٹسکے اٹھا سکتی ہے۔
Pages: [1]
View full version: دنیا کی سب سے بڑی موبائل کرین، 1200 ٹن وزن اٹھانے کی صلاحیت