slotcosino Publish time 2026-2-18 01:45:58

وفاقی حکومت کا سحر و افطار میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کا اعلان

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-17/1557529_785213_Electricity_updates.jpg

وفاقی حکومت نے رمضان المبارک میں سحر اور افطار کے اوقات میں بلاتعطل بجلی فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔

وفاقی وزیر پاور اویس لغاری نے رمضان المبارک میں سحر و افطار کی اوقات میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے حوالے سے کےالیکٹرک اور ملک بھر کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایات جاری کر دیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-17/1557523_063144_updates.jpg
رمضان المبارک کیلئے گیس شیڈول جاری کردیا گیا

سوئی سدرن گیس کمپنی نے سندھ اور بلوچستان کیلیے ماہ رمضان المبارک کے دوران گیس کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

پاور ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر نے تمام ڈسکوز کو بجلی صارفین کی شکایات کے فوری ازالے کی ہدایت کی ہے، انہوں نے تمام ڈسکوز کے سی ای اوز کو کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

اعلامیے کے مطابق ہائی لاسز والے علاقوں میں کو انسداد بجلی چوری مہم کے مطابق ڈیل کیا جائے گا، اس فیصلے کا مقصد بقایاجات اور نقصانات میں اضافے کو روکنا ہے۔

اعلامیے کے مطابق زیادہ نقصانات والے علاقوں میں بھی سحر و افطار میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

رمضان میں زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈ مینجمنٹ کو سحر افطار کے اوقات میں ایڈجسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ڈسکوز کو غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Pages: [1]
View full version: وفاقی حکومت کا سحر و افطار میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کا اعلان