وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ہاکی میں بدانتظامی کا نوٹس لے لیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-17/1557551_5032272_PM-Shehbaz-and-hockey-team_updates.jpgکولاج فوٹو: سوشل میڈیاوزیراعظم شہباز شریف نے آسٹریلیا میں پاکستان ہاکی میں بدانتظامی کا نوٹس لے لیا۔
حکومت کی جانب سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو 25 کروڑ روپے کی گرانٹ ملنے کے باوجود قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی آسٹریلیا میں رُل گئے۔
کھلاڑیوں کو فائیو اسٹار ہوٹل میں ٹھہرانے کے بجائے غیر معیاری رہائش دی گئی اور انہیں ایک گھر میں ٹھہرایا گیا۔
پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ہاکی میں اس بد انتظامی کا نوٹس لے لیا جبکہ پی ایس بی نے تحقیقات کا آغاز بھی کردیا۔ ذمہ داران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-16/1557048_053235_updates.jpg
آسٹریلیا میں پاکستان ہاکی ٹیم کو غیر معیاری رہائش دینے کی تحقیقات
آسٹریلیا میںپروہاکی لیگ میں پاکستان ہاکی ٹیم کو دی جانے والی غیرمعیاری رہائش کی تحقیقات شروع کردی گئیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ادھر آج رات آسٹریلیا سے وطن پہنچے والی ٹیم کے کھلاڑیوں نے پریس کانفرنس کا فیصلہ بھی کیا ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈویژن رانا ثناء اللّٰہ نے بھی دورہ آسٹریلیا کے دوران پی ایچ ایف کی مبینہ بدانتظامی کا سخت نوٹس لے لیا۔
انہوں نے پی ایچ ایف انتظامیہ کو واضح پیغام دیا کہ ایسا رویہ ہرگز قابل قبول نہیں اور اسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ قومی کھلاڑیوں کی غیر معیاری رہائش کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی، ایک ہی کمرے میں کئی کھلاڑی رہائش پذیر تھے۔
کھلاڑیوں کو ہوٹل کے بجائے کسی گھر میں ٹھہرایا گیا تھا۔ قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کی رہائش شہر سے ڈیڑھ گھنٹہ دور تھی۔
آسٹریلیا میں رہائش پذیر پاکستانی کمیونٹی نے کھلاڑیوں کیلئےکھانے کا انتظام کیا تھا۔
Pages:
[1]