slotcosino Publish time 2026-2-18 12:49:27

ایران بعض ریڈ لائنز پر بات چیت کے لیے تاحال تیار نہیں، جے ڈی وینس

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-18/1557733_6670188_%D9%88%DB%8C%D9%86%D8%B3_updates.jpgفائل فوٹو

امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران سے مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ بعض صورتوں میں تعمیری رہا تاہم تہران صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے متعین کردہ بعض ریڈ لائنز پر بات چیت کیلیے تاحال تیار نہیں ہے۔

امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہم اس پر کام جاری رکھیں گے۔ تاہم صدر ٹرمپ کے پاس یہ اختیار ہے کہ وہ جب چاہیں یہ کہہ سکتے ہیں کہ سفارتکاری اپنے فطری انجام کو پہنچ چکی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-17/1557488_025846_updates.jpg
جنیوا: ایران امریکا جوہری مذاکرات کا دوسرا دور شروع

جنیوا میں ایران اور امریکا کے درمیان جوہری مذاکرات کا دوسرا دور شروع ہو گیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس بات کی نوبت نہیں آئے گی، ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ اگر ایسا ہوا تو یہ صدر پر منحصر ہے۔

جے ڈی وینس نے اپنے انٹرویو میں ریڈ لائنز کی وضاحت کرنے سے گریز کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کی پہلی ترجیح یہ ہے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہوں۔

نائب امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اس لحاظ سے بات چیت اچھی رہی۔ طے یہ ہوا ہے کہ دونوں فریق ممکنہ معاہدے کے مسودے پر کام کریں گے اور اس کا تبادلہ ہونے پر مذاکرات کے اگلے مرحلے کو طے کیا جائے گا۔
Pages: [1]
View full version: ایران بعض ریڈ لائنز پر بات چیت کے لیے تاحال تیار نہیں، جے ڈی وینس