slotcosino Publish time 2026-2-18 12:49:29

رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہوگا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-18/1557732_4960530_%DA%86%D8%A7%D9%86%D8%AF_updates.jpgفائل فوٹو

پاکستان میں رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہوگا۔

ترجمان سپارکو کے مطابق پہلا روزہ کل ہونے کا امکان ہے، نئے چاند کی پیدائش منگل کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بج کر 1 منٹ پر ہوچکی ہے۔

آج غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 25 گھنٹے اور 48 منٹ ہوگی، چاند آنکھ سے نظر آنے کا امکان ہے۔

رمضان کے چاند کی رویت کا حتمی اعلان چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔
Pages: [1]
View full version: رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہوگا