slotcosino Publish time 2026-2-18 15:24:57

ڈی آئی خان: دہشتگردوں کا حملہ، پولیس اور کسٹم اہلکار شہید

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-18/1557751_5910501_2_updates.jpg---فائل فوٹو

خیبر پختون خوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں ‏یارک انٹرچینج کے قریب دہشت گردوں نے کسٹم آفس اور پولیس پر حملہ کر دیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق حملے میں کسٹم اہلکار اسرار خان اور پولیس اہلکار محمد بلال شہید ہو گئے، جبکہ 2 اہلکار زخمی ہوئے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-11/1555539_070517_updates.jpg
ڈی آئی خان میں فائرنگ، ایس ایچ او سمیت 4 اہلکار شہید

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈی آئی خان میں پولیس پر فتنہ خوارج کے دہشتگردوں کی فائرنگ کی مذمت کی اور جام شہادت نوش کرنے والے 4 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے مسافر بسوں پر بھی فائرنگ کی، کسٹم کی گاڑی کو بھی آگ لگا دی۔

پولیس کی جوابی کارروائی کے بعد دہشت گرد فرار ہو گئے، علاقے میں دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
Pages: [1]
View full version: ڈی آئی خان: دہشتگردوں کا حملہ، پولیس اور کسٹم اہلکار شہید