احتجاج، دھرنے، سڑکیں بند کرنے سے بانئ پی ٹی آئی کا علاج نہیں ہونا: فیصل کریم کنڈی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-18/1557756_7489360_01_updates.jpgگورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی—فائل فوٹوگورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ احتجاج، دھرنے اور سڑکیں بند کرنے سے بانئ پی ٹی آئی کا علاج نہیں ہونا۔
جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی مشینری مظاہرین کی پشت پناہی کر رہی ہے، وفاقی حکومت بانئ پی ٹی آئی کا مناسب علاج کروا رہی ہے۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ احتجاج میں ہر جگہ 20 سے 25 لوگ بیٹھے ہوئے ہیں، جتنے لوگ احتجاج کے لیے نکلے ہیں وہ قیدیوں کی ایک وین کی مار ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2026-02-18/1557675_051326_updates.jpg
عمران کسی عام قیدی کی طرح تنگ بیرک میں نہیں
اسلام آباد بانی کو جیل میں سہولتیں، عام قیدی سوچ... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے کہا کہ صوبہ جنگ کی صورتِ حال میں ہے اور کابینہ بانی کے علاج کے لیے احتجاج پر ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور خود کہہ رہے ہیں کہ میں محسن نقوی کا اچھا بچہ تھا۔
Pages:
[1]