ان شاء اللّٰہ اس سال بھی ملک بھر میں ایک ہی دن روزہ رکھا جائے گا: مولانا عبدالخبیر آزاد
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-18/1557759_1983063_mola_updates.jpgمولانا عبدالخبیر آزاد— فائل فوٹو
مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ ان شاء اللّٰہ اس سال بھی ملک بھر میں 1 دن روزہ رکھا جائے گا۔
’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ آج مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں ہو رہا ہے، کچھ سال سے ملک بھر میں ایک ہی روز روزہ رکھنے کا اعلان ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ رویتِ ہلال کمیٹی میں وزارتِ سائنس، محکمۂ موسمیات اور سپارکو بھی ہے۔
مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ وزارتِ سائنس اور محکمۂ موسمیات چاند دیکھنے میں ہماری رہنمائی کرتے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-18/1557730_060509_updates.jpg
مسجد الحرام، مسجد نبوی میں پہلی تراویح کے روح پرور مناظر
مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں رمضان المبارک کی پہلی تراویح کے روح پرور مناظر دیکھے گئے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
دوسری جانب سپارکو کے ترجمان کے مطابق پہلا روزہ آج ہونے کا امکان ہے۔
ترجمان سپارکو کا کہنا ہے کہ نئے چاند کی پیدائش منگل کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بج کر 1 منٹ پر ہو چکی ہے۔
سپارکو کے ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ آج غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 25 گھنٹے اور 48 منٹ ہو گی، چاند آنکھ سے نظر آنے کا امکان ہے۔
Pages:
[1]