slotcosino Publish time 2026-2-18 16:05:19

ای چالان میں کس کو 50 فیصد رعایت دی جا رہی ہے؟ ڈی آئی جی ٹریفک کا جواب عدالت میں جمع

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-18/1557767_6635066_04_updates.jpg—فائل فوٹو

ڈی آئی جی ٹریفک نے ای چالان سے متعلق جواب سندھ ہائی کورٹ میں جمع کروا دیا۔

ای چالان کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ ای چالان نظام تمام فریقین سے مشاورت کے بعد نافذ کیا گیا، فیز ون صرف مکمل انفرااسٹرکچر والی سڑکوں پر نافذ ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا ہے کہ زیرِ تعمیر سڑکیں ای چالان سسٹم میں شامل نہیں، 14 روز میں چالان ادا کرنے پر 50 فیصد رعایت دی جا رہی ہے، جرمانوں میں ترمیم سندھ حکومت نے کی، ٹریفک پولیس کا کوئی کردار نہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2025-11-12/1527637_013951_updates.jpg
کراچی ٹریفک پولیس کا چالان کے لیے روبوٹس کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

کراچیشہر میں جاری ای ٹریکس نظام کے تحت جاری ہونے... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے کہا کہ ای چالان نظام شفاف اور قانونی دائرے میں ہے، ای چالان سے متعلق تنازع پر ٹریفک کورٹس سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک کے جواب کے بعد عدالت نے درخواستوں کی سماعت 12 مارچ تک ملتوی کر دی۔
Pages: [1]
View full version: ای چالان میں کس کو 50 فیصد رعایت دی جا رہی ہے؟ ڈی آئی جی ٹریفک کا جواب عدالت میں جمع